the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں تقریباً دو ہفتے قبل خودکش بم حملوں کا نشانہ بننے والے ہوائی اڈے سے اتوار کو جزوی طور پر پروازیں بحال کی جا رہی ہیں۔

ہوائی اڈے اور ایک میٹرو اسٹیشن پر ہونے والے بم دھماکوں میں کم ازکم 32 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اتوار کی شام کو یہاں سے تین پروازیں اڑان بھریں گی جسے ہوائی اڈے نے "علامتی پروازیں" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید



پروازیں بھی چلائی جائیں گی۔

برسلز ہوائی اڈے کی کمپنی کے سربراہ ارنوئد فیست کا کہنا تھا کہ " جزوی طور پر ہی سہی جلد از جلد سرگرمیوں کی بحالی امید اور ہمارے مشترکہ عزم کا اشارہ ہے، اور دوبارہ ابھرنے کی ہماری قوت کہ ہم اپنا سر نہیں جھکائیں گے، کی غمازی کرتی ہے۔"

انھوں نے اعلان کیا کہ ہوائی اڈے پر سکیورٹی سے متعلق انتظامات اور آلات کو بھی جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور ان کے بقول ایئرپورٹ کی مکمل بحالی میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.